عید پر پکنک منانے پارک آئے شہریوں پر شہدکی مکھیوں کاحملہ، متعدد زخمی

Apr 11, 2024 | 14:03:PM
عید پر پکنک منانے پارک آئے شہریوں پر شہدکی مکھیوں کاحملہ، متعدد زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)منڈی بہاؤالدین کے علاقے ملکوال میں عید پر پکنک منانے پارک آئے شہریوں پر شہدکی مکھیوں نے حملہ کر دیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق نواز شریف پارک میں شہد کی مکھیوں نے متعدد افراد کو کاٹ لیا، پکنک پر آئے بچوں نے شرارت کی اور چھتے پر کچھ مارا جس کی وجہ سے مکھیوں نے شہریوں پر حملہ کیا،حکام کے مطابق حملے میں کئی افراد زخمی ہوگئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کرکے طبی امداد فراہم کی گئی۔

میونسپل کمیٹی کا بتانا ہے کہ نواز شریف پارک کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے، پارک کو اسپرے کرنے کے بعد عوام کے لیے دوبارہ کھول دیا جائے گا۔

یادرہے کہ آج پاکستان بھر میں عید کا دوسرا روز بھرپور جوش کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔