امن و امان کی صورتحال، صدر آصف علی زرداری نے آج شام اہم اجلاس طلب کر لیا

May 01, 2024 | 14:46:PM
 امن و امان کی صورتحال، صدر آصف علی زرداری نے آج شام اہم اجلاس طلب کر لیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے آج اہم اجلاس طلب کر لیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کراچی میں آج شام 4 بجے بلاول ہاؤس میں ہو گا جس میں وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی بھی شرکت کریں گے، امن و امان سے متعلق صورتحال پر اجلاس طلب کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں سندھ کے وزیرِ اعلیٰ مراد علی شاہ اور آئی جی سمیت انٹیلیجنس حکام بھی شرکت کریں گے،اجلاس میں ملکی سیکیورٹی صورتِ حال اور امن و امان سمیت دیگر امور پر گفتگو کی جائے گی۔