بجلی چوری کیخلاف کریک ڈاؤن، متعددافراد گرفتار، 16 کروڑ سے زائد کا جرمانہ عائد

Sep 09, 2023 | 10:42:AM
وزیراعظم کی ہدایت پر ملک بھر میں بجلی چوری کیخلاف کریک ڈاؤن، 21 افراد گرفتارجبکہ 16 کروڑ سے زائد کا جرمانہ عائد کیا گیا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وزیراعظم کی ہدایت پر ملک بھر میں بجلی چوری کیخلاف کریک ڈاؤن، 21 افراد گرفتارجبکہ 16 کروڑ سے زائد کا جرمانہ عائد کیا گیا۔

ملک میں بجلی چوری کے خلاف جاری آپریشن پر سیکرٹری توانائی راشد لنگڑیال نے کہا کہ بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاؤن شروع ہوچکا ہے، ابھی یہ آغاز ہے، یہ بہت زیادہ بے رحم اور ناقابل معافی ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اب تک 40 لاکھ یونٹ بجلی چوری کے 2000 سے زیادہ کیسز کا پتا چلا ہے اور بجلی چوری کے الزام میں 21 افراد کو گرفتار کیا گیا جب کہ 16کروڑ 40 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔سیکرٹری توانائی کا کہنا تھا کہ بجلی چوری کے ضمن میں ایک کروڑ 10 لاکھ روپے وصول ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:چیئرمین پی ٹی آئی امیروں کے ساتھی تھے، ہماری ایک نہیں سنی، پرویز خٹک