گھی و تیل کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے بڑی خبر آگئی

Sep 09, 2022 | 10:25:AM
عالمی منڈی میں پام آئل کی قیمت میں 50 فیصد تک کمی کے باوجود پاکستان میں خوردنی تیل کی قیمت کم نہ ہوسکی۔ عالمی مارکیٹ میں 6 ماہ کے دوران پام آئل کی قیمت 50 فیصد تک کم ہوگئی
کیپشن: گھی اور آئل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) عالمی منڈی میں پام آئل کی قیمت میں 50 فیصد تک کمی کے باوجود پاکستان میں خوردنی تیل کی قیمت کم نہ ہوسکی۔ عالمی مارکیٹ میں 6 ماہ کے دوران پام آئل کی قیمت 50 فیصد تک کم ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں:لاپتہ افراد کی بازیابی کا کیس: وزیراعظم شہباز شریف عدالت میں پیش

اپریل میں ملائیشن پام آئل 1600 ڈالر فی ٹن کی سطح پر رہا جبکہ ستمبر کے پہلے ہفتے قیمت 786 ڈالر فی ٹن کی سطح پر آگئی۔ مقامی سطح پر خوردنی تیل کی قیمت کم نہ ہوسکی اور صارفین مہنگا خوردنی تیل خریدنے پر مجبور ہیں۔

معروف برانڈز خوردنی تیل 550 روپے لٹر سے زائد پر فروخت کر رہے ہیں اور دوسرے درجہ کے برانڈز کا خوردنی تیل 450 روپے لٹر تک فروخت کیا جا رہا ہے۔ صارفین نے مطالبہ کیا کہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں کمی کے اثرات مقامی مارکیٹ تک منتقل کئے جائیں اور قیمت کم کی جائے۔

بناسپتی مینو فیکچررز ایسوسی ایشن کے سابق چیئرمین عبدالوحید نے بتایا کہ روپے کی قدر میں کمی، بجلی اور ترسیل کی لاگت میں اضافہ، انٹرنیشنل مارکیٹ میں پام آئل کی قیمت میں کمی کے اثرات صارفین تک منتقل ہونے کی راہ میں رکاوٹ بن رہے ہیں، حکومت گھی و تیل پر فی کلو 140 روپے کے ڈیوٹی ٹیکس وصول کر رہی ہے جس میں سیلز ٹیکس بھی شامل ہے۔