دہشتگردی کے واقعات آئے روز ،انکا مکمل خاتمہ نہ کیا تو سب کی محنت رائیگاں جائیگی،شہبازشریف

دہشت گردوں کا سر کچلنا ہوگا، ملک میں فتنہ پھلانے کی ہرگز اجازات نہیں دینگے، بس بہت ہوگیا،کابینہ اجلاس سےخطاب

Oct 09, 2025 | 19:39:PM
دہشتگردی کے واقعات آئے روز ،انکا مکمل خاتمہ نہ کیا تو سب کی محنت رائیگاں جائیگی،شہبازشریف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وزیراعظم محمدشہبازشریف کا کہنا ہےکہ دہشت گردی کے واقعات آئے روز ہورہے ہیں،دہشگردی کا مکمل خاتمہ نہ کیا تو سب کی محنت رائیگاں چلی جائیگی، آگ اورپانی کا کھیل اب نہیں چل سکتا، فیلڈ مارشل کے ساتھ لیفٹیننٹ کرنل جنید اور میجر طیب کا جنازہ پڑھا ،اورکزئی میں کرنل جنید نے بہادری اور شجاعت کی نئی تاریخ رقم کی ۔ اورکزئی میں 19 فتنہ الخوارج کے 19 لوگوں کو جہنم واصل کیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ آج صبح دوبارہ ایک اور شہید کے جنازے میں شرکت کی ،میجر سبطین حیدر فتنہ الخوارج سے بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے،دہشت گردوں نے اپنے خون سے لکیر کھینچ دی ہے، دہشگردی کا مکمل خاتمہ نہ کیا تو سب کی محنت رائیگاں چلی جائیگی، بس بہت ہوچکا ،دہشت گردوں کا سر کچلنا ہوگا، ملک میں فتنہ پھلانے کی ہرگز اجازات نہیں دیں گے ، بس بہت ہوگیا ہمیں دہشت گردی کا سرکچلانا پڑے گا۔وزیراعظم نے کہا کہ شہدا پا کستان کی عزت وقار اور ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں ،دہشت گردوں کو پناہ دینے والے سہولت کار برابر کے مجرم ہیں ،شہدا نے اپنے خون سے یہ لکیر کھنچ دی ہے کہ پاکستان بچانے کے لیے لڑنا ہے ،وقت آگیا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف ٹھوس فیصلے کریں ،سپہ سالار سے ملاقات ہوئی ان کا حوصلہ ، سوچ پختہ اور عزم جوان ہے، قوم پوری طرح یکسو ہے کہ ان خوارج کا مکمل اور ہمیشہ کے لیے خاتمہ کیا جائے،انہوں نےکہا افواج پاکستان کی جرآت  کے بھارت کے خلاف عظیم کامیابی نصیب ہوئی ، پوری دنیا میں پاکستان کے عزت و وقار میں اضافہ ہوا۔

انہوں نے مزید کہاکہ فلسطین کیلئے پاکستان کے مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی،  حماس اور اسرائیل کے درمیان مصرمیں سیز فائر کا معاہدہ ہوگیا، فلسطینیوں کوان کا حق اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ملنا چاہیے۔ امریکی صدرنے اسرائیل پر واضح کیا کہ مغربی کنارے کا الحاق نہیں ہوگا،پاکستان نے غزہ میں امن کیلئے بھرپور کردار ادا کیا،سعودی عرب کےساتھ پاکستان نے تاریخی معاہدہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی