ٹانک میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید

Nov 09, 2025 | 20:19:PM
 ٹانک میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک رحمان)خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہوگیا، ہیڈ کانسٹیبل ٹانک پولیس شاہ نواز گاؤں محمد اکبر قوم کنڈی کو نامعلوم افراد نے مسجد کے اندر شہید کر دیا۔

تفصٰلات کے مطابق ٹانک کے تھانہ گل امام کے حدود گاؤں محمد اکبر میں  مسلح افراد  نے  پولیس کانسٹیبل ہیڈ کو فائرنگ کا نشانہ بنایا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ سے پولیس ہیڈ کانسٹیبل شاہ نواز شہید ہوگئے،ریسکیو 1122 نے لاش کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا.

یہ بھی پڑھیں :سعودی عرب نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے حوالے سے شرائط بڑھا دیں