‏ 27ویں ترمیم کی ہولناک تفصیلات سامنے آ رہی ہیں: حافظ نعیم الرحمان

Nov 09, 2025 | 17:35:PM
‏ 27ویں ترمیم کی ہولناک تفصیلات سامنے آ رہی ہیں: حافظ نعیم الرحمان
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 ںیوز )امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ 27ویں ترمیم کی ہولناک تفصیلات سامنے آ رہی ہیں، اپوزیشن ترمیم کو مکمل طور پر مسترد کر دے۔

اپنے بیان میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ترمیم دینی، آئینی، جمہوری، سماجی اور سیاسی اعتبار سے غلط اور شرمناک ہے، جو نظام انصاف پر شب خون مارنے کے مترادف ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پی ڈی ایم اور پیپلز پارٹی کی جمہوریت کیا کیا گُل کِھلائے گی؟ ارکان کی خرید اور فروخت کرنے والےخود کو عوام کے سامنے جوابدہ نہیں سمجھتے۔

یہ بھی پڑھیں:آئینی توازن بگڑنے سے پورا نظام متاثر ہو سکتا ہے، بیرسٹر علی ظفر