ملائیشیا اور تھائی لینڈ کی سرحد پر تارکین وطن کی کشتیاں ڈوب گئیں، 300 افراد لاپتہ

Nov 09, 2025 | 14:11:PM
ملائیشیا اور تھائی لینڈ کی سرحد پر تارکین وطن کی کشتیاں ڈوب گئیں، 300 افراد لاپتہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ملائیشیا اور تھائی لینڈ کی سرحد پر تارکین وطن کی کشتیاں ڈوب گئی۔

خبر ایجنسی کے مطابق ملائیشین میری ٹائم اتھارٹی کا بتانا ہے کہ کشتی ڈوبنے کا واقعہ تین دن قبل پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک  ہوا اور 300 افراد لاپتہ ہیں جبکہ 10 افراد کو بچالیا گیا ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق ایک  کشتی میں میانمار، روہنگیا اور بنگلا دیشی تارکین وطن سوار تھے جبکہ  دو دیگر کشتیوں کے بھی لاپتا ہونے کی اطلاع ہے۔ 

خبر ایجنسی کے مطابق ملائیشیا آنے والے 300 سے زائد افراد پہلے ایک بڑے جہاز میں سوار تھے، بعد میں انھیں 100،100کی تین چھوٹی کشتیوں پر منتقل کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق بچ جانے والوں کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:شاہد آفریدی کونسی سیاسی پارٹی میں آنا چاہتے تھے؟ ویڈیو وائرل