طب میں نیا انقلاب، جسم میں نصب کمپیوٹر چِپ سے بینائی کی جزوی بحالی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک ) سائنسدانوں نے جسم میں نصب کمپیوٹر چِپس سے بینائی کی جزوی بحالی کو ممکن بنا کر دنیائے طب میں نیا انقلاب برپا کر دیا۔
ٹائم میگزین کی رپورٹ کے مطابق سائنس اور طب کے سنگم پر ایک نئی پیش رفت سامنے آئی ہے جس کے تحت انسانی جسم میں نصب کیے جانے والے کمپیوٹر چِپس بینائی جیسی کھوئی ہوئی صلاحیت کو جزوی طور پر بحال کرنے میں مددگار ثابت ہو رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:شدید بارشیں، خطرناک طوفان کا الرٹ جاری
رپورٹ میں 87 سالہ فرانسیسی خاتون ایلس شارٹون کی مثال دی گئی ہے جو عمر سے متعلق آنکھوں کی بیماری ایج ریلیٹڈ میکولر ڈی جنریشن (AMD) سے متاثر ہو کر اپنی مرکزی بینائی کھو چکی تھیں۔
سان فرانسسکو کی کمپنی سائنس کارپ نے “پریما” نامی ایک تجرباتی ٹیکنالوجی تیار کی ہے جس میں ریٹینا کے متاثرہ حصے پر ایک چھوٹا سا مائیکرو چِپ نصب کیا جاتا ہے۔