پنجاب میں سموگ کا راج برقرار، لاہور سمیت کئی شہر خطرناک آلودگی کی لپیٹ میں  

Nov 09, 2025 | 11:45:AM
پنجاب میں سموگ کا راج برقرار، لاہور سمیت کئی شہر خطرناک آلودگی کی لپیٹ میں  
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) پنجاب میں سموگ کی شدت میں کمی نہ آسکی، باغوں کا شہر لاہور آج بھی شدید فضائی آلودگی کی لپیٹ میں ہے۔

ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) خطرناک سطح پر برقرار ہے، لاہور میں مجموعی شرح 275 ریکارڈ کی گئی، جب کہ شہر کے مختلف علاقوں میں آلودگی کی شدت اس سے کہیں زیادہ ہے۔ راوی روڈ پر 302، لوئر مال 515، اقبال ٹاؤن 517، ساندہ روڈ 497، ایف سی کالج 466 اور صدر کینٹ میں 437 ریکارڈ کی گئی۔

دیگر شہروں میں بھی صورتحال تشویشناک ہے — فیصل آباد میں AQI 410 جبکہ ملتان میں 367 تک پہنچ گیا ہے۔

ماہرینِ ماحولیات نے خبردار کیا ہے کہ بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی شہریوں کے لیے سنگین خطرہ بن چکی ہے۔ انہوں نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں، ماسک کا استعمال لازمی بنائیں، اور صبح کے اوقات میں کھلی فضا میں سرگرمیوں سے پرہیز کریں۔

 یہ   بھی پڑھیں:اولمپکس 2028 میں  کرکٹ ٹیموں کی شرکت ؟ فارمولا پیش

دوسری جانب سموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے تدارک کے لیے گرینڈ آپریشن جاری ہے۔ محکمہ ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ کی ٹیمیں دھواں چھوڑتی گاڑیوں کے خلاف 24 گھنٹے متحرک ہیں۔

جاری رپورٹ کے مطابق یکم تا 8 نومبر لاہور میں 4184 گاڑیوں کا معائنہ کیا گیا، جن میں سے 877 گاڑیوں کے چالان جبکہ 288 گاڑیاں بند کی گئیں۔ گڈز ٹرانسپورٹ میں اوورلوڈنگ کرنے پر 671 گاڑیوں کے چالان کیے گئے، اور مجموعی طور پر 80 لاکھ روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ انسدادِ سموگ مہم کے دوران 255 ایف آئی آرز درج اور 208 ڈرائیورز کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ کارروائیاں آئندہ دنوں میں مزید سخت کی جائیں گی تاکہ سموگ کے پھیلاؤ پر قابو پایا جا سکے۔