کیا بابر اعظم کو نیوزی لینڈ کے خلاف اوپن کرنا چاہیئے؟

Nov 09, 2022 | 14:54:PM
کیا بابر اعظم کو نیوزی لینڈ کے خلاف اوپن کرنا چاہیئے؟
کیپشن: بابر اعظم (فائل فوٹو)
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) 24 نیوز ڈیجیٹل کی جانب سے ایک اسپیشل ٹویٹر پول کروایا گیا جس میں شائقین سے رائے لی گئی کہ آیا بابر اعظم کو نیوزی لینڈ کے خلاف سیمی فائنل میچ میں اوپنر کی پوزیشن پر کھیلنا چاہیئے یا نہیں؟

اس حوالے سے ٹویٹر پر شائقین کی جانب سے رائے کا اظہار کیا گیا۔ اس ٹویٹر پول کے نتائج کے مطابق 65 فیصد شائقین نے اس بات پر آمادگی کا اظہار کیا کہ بابر اعظم کو اس میچ میں اوپن کرنا چاہیئے جبکہ 35 فیصد شائقین کا کہنا تھا کہ بابر اعظم کو نیوزی لینڈ کے خلاف سیمی فائنل میچ میں اوپنر کی پوزیشن پر نہیں کھیلنا چاہیئے۔

یہ بھی پڑھیے: فائنل کے لیے جنگ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 153 رنز کا ہدف دیدیا

اب سے کچھ دیر پہلے 20 اوورز کے اختتام پر نیوزی لینڈ نے 152 رنز بنائے اور اس کے 4 کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کی اننگز کا آغاز ایک بار پھر بابر اعظم اور محمد رضوان کی طرف سے ہی کیا گیا ہے۔

اب شائقین کی نظریں اس اوپننگ جوڑی پر ہیں کہ اس اہم میچ کو جیتنے میں یہ جوڑی کتنا اہم کردار ادا کرے گی۔