کوئٹہ: سی ٹی ڈی کی کارروائی، 4 مبینہ دہشتگرد گرفتار

Nov 09, 2022 | 09:30:AM
کوئٹہ: سی ٹی ڈی کی کارروائی، 4 مبینہ دہشتگرد گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے 4 مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ کالعدم تنظیم کے دو مبینہ دہشت گردوں کو کوئٹہ سے گرفتار کیا گیا ہے جبکہ گرفتار دہشت گردوں سے دستی بم و دیگر تخریبی مواد برآمد کرلیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: آئی فون کے لالچ میں اغوا کا ڈرامہ رچانے والے نوجوان کو کراچی پولیس نے ڈھونڈ لیا

ترجمان کے مطابق حب میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں دو دہشت گردوں کو گرفتار کرکے بارودی مواد برآمد کرلیا گیا۔ سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گرد صحافی شاہد زہری اور قبائلی شخصیت کے قتل میں ملوث تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کوئٹہ کے علاقے دشت میں سی ٹی ڈی سے فائرنگ کے تبادلے میں پانچ دہشت گرد ہلاک ہوگئے تھے، دہشت گردوں سے مقابلے میں چار اہلکار بھی زخمی ہوئے تھے۔