بنگلہ دیشی کرکٹر مشفق الرحیم نے عمران خان کا ریکارڈ توڑ دیا

May 09, 2026 | 13:15:PM
بنگلہ دیشی کرکٹر مشفق الرحیم نے عمران خان کا ریکارڈ توڑ دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بنگلہ دیشی بلے باز مشفق الرحیم نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان کا ریکارڈ توڑ دیا۔

گزشتہ روز پاکستان کے خلاف ٹیسٹ میچ کھیل کر مشفق الرحیم طویل ترین ٹیسٹ کیریئر والے دوسرے ایشین کھلاڑی بن گئے ہیں۔

مشفق الرحیم کا ٹیسٹ کیریئر 20 سال 351 دن پر محیط ہے، ان سے آگے سابق بھارتی کپتان سچن ٹنڈولکر ہیں جن کا ٹیسٹ کیریئر 24 سال ایک دن پر محیط تھا۔

پاکستان کے سابق کپتان عمران خان اب 20 سال 218 دن کے ساتھ طویل ترین ٹیسٹ کیریئر میں تیسرے ایشین کھلاڑی بن گئے ہیں۔

 واضح رہے کہ مشفق الرحیم بنگلہ دیش کی جانب سے 100 ٹیسٹ میچز کھیلنے والے واحد کھلاڑی بھی ہیں۔