برائلر کی قیمت میں 15روپے فی کلوکمی

May 09, 2026 | 12:21:PM
برائلر کی قیمت میں 15روپے فی کلوکمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد)برائلر گوشت کی قیمت میں 15 روپے فی کلو کمی کر دی گئی۔
مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے جاری سرکاری نرخنامے کے مطابق برائلر گوشت 540 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔
کمیٹی کے مطابق برائلر زندہ مرغی کا تھوک ریٹ 359 روپے جبکہ پرچون ریٹ 373 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے،تاہم سرکاری نرخ جاری ہونے کے باوجود شہر کے مختلف علاقوں میں اوور چارجنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بینظیر انکم سپورٹ پروگرام صوبوں کے حوالے کرنے پر غور
 متعدد دکاندار برائلر گوشت سرکاری قیمت کے برعکس فروخت کر رہے ہیں جبکہ صافی گوشت کے نام پر گوشت 650 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب فارمی انڈوں کی قیمت میں بھی اضافہ برقرار ہے، فارمی انڈوں کا سرکاری ریٹ 230 روپے فی درجن مقرر ہے جبکہ انڈوں کی پیٹی کا تھوک ریٹ 6 ہزار 780 روپے تک پہنچ گیا ہے۔