بینظیر انکم سپورٹ پروگرام صوبوں کے حوالے کرنے پر غور
18 ویں ترمیم کے بعد تمام اختیارات صوبوں کے پاس،امدادی رقوم بھی ان کو ادا کرنی چاہئیں، داس کوہستانی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نےبےنظیر انکم سپورٹ پروگرام صوبوں کے حوالے کرنے پر غور شروع کردیا۔
وفاقی وزیر کھیل داس کوہستانی نے نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ 18 ویں ترمیم کے بعد تمام اختیارات صوبوں کے پاس ہیں تو امدادی رقوم بھی صوبوں کو ادا کرنی چاہئیں۔
انہوں نے کہا کہ کچھ صوبوں کی جانب سے بھی یہ آواز اٹھائی گئی ہے، تاہم حکومت کوئی بھی فیصلہ اتحادیوں اور سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے بعد ہی کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات، سیاسی اور حکومتی امور پر تبادلہ خیال
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام مکمل ختم کرنے کی بات زیرِ غور نہیں۔