بھارت نے جارحیت کا راستہ اختیار کیا،جوابی کارروائی کا حق رکھتے ہیں:ترجمان دفترخارجہ

عالمی برادری غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے پر بھارت کو جوابدہ ٹھہرائے، شفقت علی خان

May 09, 2025 | 15:34:PM
بھارت نے جارحیت کا راستہ اختیار کیا،جوابی کارروائی کا حق رکھتے ہیں:ترجمان دفترخارجہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان کی جانب سے تحقیقات کی پیشکش نہ مان کر جارحیت کا راستہ اختیار کیا، جس پر جوابی کارروائی کرنا پاکستان کا حق ہے۔

ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان نے کہاکہ بھارت عالمی قوانین کی خلاف ورزی کر رہاہے،اس کے جنگی جنون کی وجہ سے خطے کے امن کو خطرہ لاحق ہے،بھارتی اقدام نے 2 جوہری طاقتوں کو آمنے سامنے لا کھڑا کیا،پاکستان بھارتی جارحیت کی مذمت کرتاہے،عالمی برادری غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے پر بھارت کو جوابدہ ٹھہرائے۔

 ترجمان دفترخارجہ نے کہاکہ پہلگام واقعہ کی آڑ میں پاکستان پر جھوٹے الزامات لگائے گئے، پہلگام واقعہ میں پاکستان کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں دیاگیا،بھارت مسلسل ہمسائیوں کو تنگ کررہاہے،دیگر ممالک میں بھارت کے قاتل اسکواڈ کا سب کو علم ہے۔

نیوز بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا کہ 7 مئی کی رات بھارت نے پاکستان پر جارحیت کا مظاہرہ کیا اور پاکستان کی سالمیت کو چیلنج کیا،بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا ہے اور جواب میں پاکستان اپنے دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:وفاقی دارالحکومت میں حفاظتی مشقیں کرنے کا فیصلہ

ترجمان دفترخارجہ نے مزیدکہاکہ بھارت کی جانب سے پاکستان کے متعدد شہروں میں ڈرون حملے کیے گئے،ہم دنیا سے مطالبہ کرتے ہیں کہ بھارت کو اس معاملے پر جواب دہ ٹھہرائے، بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کی مذمت کرتے ہیں،بھارت یکطرفہ سندھ طاس معاہدے کو معطل نہیں کر سکتا،ہم بھارتی سیکرٹری خارجہ کے بیانات کو بھی مسترد کرتے ہیں۔

 دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان کا کہنا تھا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق بھارتی جارحیت کے خلاف جوابی کارروائی کا حق رکھتا ہے،نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے کچھ حصے بھارتی جارحیت کے نتیجے میں تباہ ہوئے،  پاکستان زرعی ملک ہے اور بھارتی فیصلے کے اثرات کل کروڑوں لوگوں پر ہوں گے، یہ بھارت ہی تھا جو جموں و کشمیر کے معاملے کو اقوام متحدہ لے کر گیا، بھارت مسلسل چھوٹے ہمسایہ ممالک کو دیوار سے لگانے کی کوشش میں مصروف ہے۔