وفاقی دارالحکومت میں حفاظتی مشقیں کرنے کا فیصلہ

May 09, 2025 | 15:05:PM
وفاقی دارالحکومت میں حفاظتی مشقیں کرنے کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وفاقی دارالحکومت میں ضلعی انتظامیہ  کی جانب سے حفاظتی ڈرل مشقیں کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

 اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آج ڈرل مشقیں ہنگامی صورتحال میں تیاریوں کےپیش نظر کی جا رہی ہیں،ڈی سی کی جانب سے اپیل کی گئی ہے کہ شہری ایسی صورتحال میں انتظامیہ کا ساتھ دیں۔

یہ بھی پڑھیں: فالس فلیگ ڈرامہ ،امریکہ کا بھارت کی جانب سے معلومات کو تسلیم نہ کرنے کا اشارہ

دوسری جانب جنگی صورتحال کے پیش نظرجہلم میں سول ڈیفنس اور ریسکیو نے فرضی مشقوں کا آغاز کردیا گیا جس کا مقصد عملے کی پیشہ ورانہ مہارتوں میں اضافہ اورہنگامی صورتحال میں شہریوں کی مدد کو یقینی بنانا ہے۔

موک ایکسرسائزز روزانہ کی بنیاد پر جاری رہیں گی۔