گوگل نے پاکستان میں مصنوعی ذہانت کیلئے سپورٹ دگنی کردی 

May 09, 2024 | 17:48:PM
گوگل نے پاکستان میں مصنوعی ذہانت کیلئے سپورٹ دگنی کردی 
کیپشن: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم)گوگل نے پاکستان میں مصنوعی ذہانت کیلئے اپنی سپورٹ دگنی کردی ۔
گوگل کیریئر سرٹیفکیٹس کیلئے 2024 میں 45 ہزار سکالرشپس فراہم کرے گا،گوگل نے فری لانسرز اور خواتین کو ہنر مند بنانے کیلئے دو نئے پروگرام شامل کئے گئے ہیں۔
رواں سال گوگل نے پاکستان فری لانسرز ایسوسی ایشن کے اشتراک سے ایک پروگرام تیار کیا ہے،یہ پروگرام پاکستان میں فری لانس کمیونٹی کو سافٹ سکلز ،پرسنل برانڈنگ اور کمیونیکیشن سکلز کے حوالے سے درپیش چیلنجوں سے نمٹنے میں مددکرے گا۔
اس کورس میں خیالات پر غور کرنے اور روزمرہ کاموں میں تیزی پیدا کرنے کیلئےAI ٹولز کے استعمال کے بارے میں سکھایا جاتاہے،گوگل کیریئر سرٹیفکیٹ مکمل کرنے والی 28فیصد خواتین نے مالی ترقی حاصل کی، 24فیصد نے نئی ملازمت حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں: عثمان ڈار کی والدہ اور بھابھی گرفتار،پھر کیا ہوا؟جانیے