پنجاب بھر میں کل تمام سرکاری ،پرائیوٹ تعلیمی ادارے بند رہینگے

May 09, 2023 | 22:26:PM
پنجاب بھر میں کل تمام سرکاری ،پرائیوٹ تعلیمی ادارے بند رہینگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) اسلام آباد ہائیکورٹ سے چیئر مین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )عمران خان کی گرفتاری کے بعد  ملک بھر میں پی ٹی آئی کارکنوں کے احتجاج کے بعد سیکرٹری ہائر ایجوکیشن نے پنجاب کے تمام سرکاری اور پرائیوٹ تعلیمی ادارے ایک روز کیلئے بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سیکرٹری ہائر ایجوکیشن جاوید اختر کا کہنا ہے کہ کل پنجاب کے تمام کالج اور یونیورسٹیز بند رہیں گی،  اس کے ساتھ ساتھ  لاہور تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام کل ہونے والا نویں کلاس کا پرچہ بھی ملتوی کر دیا گیا ہے،برٹش کونسل کے زیر تحت او اینڈ اے لیول کل کا امتحان بھی ملتوی ہو چکا ہے ۔