اب شا دی کرنی ہے تو متعلقہ تھانے کو بھی دعوت دینا پڑے گی۔۔ نیا قانون منظور

May 09, 2021 | 01:00:AM
اب شا دی کرنی ہے تو متعلقہ تھانے کو بھی دعوت دینا پڑے گی۔۔ نیا قانون منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)اب شا دی کرنی ہے تو متعلقہ تھانے کو بھی دعوت دینا پڑے گی ۔بھارتی ریاست بہار میں کورونا وائرس کے باعث شادیوں کے حوالے سے نیا قانون نافذ کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ نئے قانون کے تحت اگر موجودہ صورتحال میں کوئی شخص شادی کرنا چاہتا ہے تو اس کو پولیس کو بھی شادی میں شرکت کی دعوت دینا ہوگی۔ اس کے علاوہ متعلقہ تھانے کو شادی کی تمام رسومات اور مہمانوں کی تعداد سے بھی آگاہ کرنا ہوگا۔ حکام نے فیصلہ کیا ہے کہ شادی کی رسمیں پولیس اہلکاروں کی نگرانی میں پوری کی جائیں گی تاکہ مہمانوں کی تعداد پر نظر رکھی جاسکے اور کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرایا جاسکے۔ تین روز کے اندر بہار کے ضلع گیا میں پولیس حکام کو شادی کے 1187 دعوت نامے موصول ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:اللہ اکبر۔۔اللہ اکبر۔۔لندن کے سب سے مشہور ٹاور برج پر پہلی مرتبہ اذان سو شل میڈیاپر وا ئرل