جنگ کے بعد بھی عالمی معیشت کوسنگین چیلنجز کا سامنا ہوگا، سربراہ آئی ایم ایف

Mar 09, 2026 | 12:53:PM
جنگ کے بعد بھی عالمی معیشت کوسنگین چیلنجز کا سامنا ہوگا، سربراہ آئی ایم ایف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک )آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹالینا جارجیوا نےکہامشرقِ وسطیٰ میں نیاتنازع عالمی معیشت کی مضبوطی کا امتحان لے رہا ہے،جنگ کے بعد بھی عالمی معیشت کوسنگین چیلنجز کا سامنا ہوگا۔

آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹالینا جارجیوا نےجاپان میں تقریب سےخطاب میں کہاجنگ کے دوران تیل اور گیس کی اہم تنصیبات کو نقصان پہنچا۔

آبنائے ہرمز سے گزرنے والی جہاز رانی تقریباً 90 فیصد تک کم ہو گئی،60 فیصد تیل اور 11 فیصد ایل این جی درآمدات آبنائے ہرمز سے آتی ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں:بھارتی کرکٹر کی گرل فرینڈ کے چرچے، تصاویر سوشل میڈیا پر ٹرینڈ بن گئیں

کرسٹالینا جارجیوا نے مزید کہا جنگ طویل ہوگئی تو پالیسی سازوں کے لیے نئے چیلنجز پیدا ہوں گے،تیل کی قیمتوں میں پہلے ہی 50 فیصد تک اضافہ ہو چکا ہے۔