گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کی قراردادمنظور

Mar 09, 2021 | 13:30:PM
گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کی قراردادمنظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) جی بی اسمبلی نے گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے لیے قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی۔

تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر نذیر احمد کی سربراہی میں ہوا جس میں حکومت اور اپوزیشن کے تمام ارکان نے شرکت کی جب کہ وزیراعلیٰ جی بی خالد خورشید نے گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کی قرارداد پیش کی جس پر رائے شماری نہیں کی گئی اور اسے متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔

واضح رہے کہ قرارداد میں کہا گیا ہےکہ مسئلہ کشمیر کو متاثر کیے بغیر گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنایا جائے اور جی بی کو قومی اسمبلی و سینٹ میں بھی نمائندگی دی جائے۔گلگت بلتستان اسمبلی میں منظوری سے قبل اس قرارداد کو ایڈوائزری کمیٹی سے منظور کرایا گیا تھا۔