انوکھا واقعہ، گاہک نے دکاندار کا کان چبا ڈالا

Jun 09, 2026 | 14:19:PM
 انوکھا واقعہ، گاہک نے دکاندار کا کان چبا ڈالا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) لاہور میں ہال روڈ پر ایک دکان میں معمولی تلخ کلامی کے دوران افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں گاہک نے دکاندار کا کان چبا ڈالاہے۔

پولیس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب موبائل پاؤچ کی قیمت بتانے پر گاہک اور دکاندار کے درمیان بحث شروع ہوئی جو دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کر گئی۔

بحث بڑھنے پر ملزم نے وحشیانہ رویہ اختیار کرتے ہوئے دکاندار کے کان پر کاٹ لیا جس سے دکاندار شدید زخمی ہو گیا۔

قلعہ گجر سنگھ لاہور تھانہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا جس کی شناخت معظم کے نام سے ہوئی۔

مزید پڑھیں:  پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مقدمہ میں ناقص تفتیش،عدالت برہم

 ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا ہے۔

 پولیس حکام کے مطابق قانون ہاتھ میں لینے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائیاں جاری ہیں تاکہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

 ایس پی سِول لائنز چوہدری اثر علی نے کہا ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں اور قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔