شرارتیں کرتے ہوئے پائوں پھسلنے سے بہن بھائی نہر میں ڈوب گئے، ایک کو بچا لیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اورنگ زیب بیگ) پسرور کے علاقے باسی والا پل کے قریب دو بہن بھائی شرارتیں کرتے ہوئے نہر میں ڈوب گئے، ریسکیو کی بروقت کاروائی سے ایک کو بچا لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق نہر میں نہانے والا14 سالہ احمر جان کی بازی ہار گیا جبکہ اس کی بہن 16سالہ علیشاہ کی جان بچ گئی۔دونوں بچے ماموں کے ساتھ بچے نہر کی سیڑھیوں پر بیٹھے شرارتیں کر رہے تھے اور ایک دوسرے پر پانی پھینک رہے تھے کے اچانک پاؤں پھسل جانے کی وجہ سے نہر میں گر گئے۔
ریسکیو 1122 نے دونوں کو فوری طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا ، جہاں 14 سالہ احمر جان کی بازی ہار گیا جبکہ اس کہ بہن 16سالہ علیشاہ بچ گئی۔ دونوں بہن بھائیوں کا تعلق ڈسکہ سے ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں شرح خواندگی 61 فیصد تک پہنچ گئی،40 فیصد خواجہ سرا پڑھے لکھے