لاڑکانہ میں گیس سلنڈر دھماکہ، 5 افراد زخمی
![لاڑکانہ میں گیس سلنڈر دھماکہ، 5 افراد زخمی](https://www.24urdu.com/digital_images/large/2024-06-09/news-1717934228-5130.jpg)
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
![Get it on Google Play](https://play.google.com/intl/en_us/badges/static/images/badges/en_badge_web_generic.png)
(عبدالخالق مغاری) لاڑکانہ کے علاقے رتوڈیرو میں گیس سلنڈر دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہو گئے۔
رتوڈیرو کے جلبانی محلے میں ایل پی جی دکان میں سے اچانک گیس سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا، دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے، تمام زخمیوں کو چانڈکا ہسپتال کے ٹراما سنٹر منتقل کر دیا گیا، زخمیوں کو چانڈکا ہسپتال میں طبی امداد دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: صنم جاوید کو پولیس خود گھر لے آئی، وجہ بھی سامنے آ گئی
چانڈکا ہسپتال انتظامیہ کے مطابق دھماکہ گیس سلنڈر کی دکان کے قریب دیگیں پکانے کے دوران آگ کے شعلے سلنڈر تک پہنچنے سے ہوا۔