خیبرپختونخوا میں حکومت مخالف مضبوط اپوزیشن اتحاد کیلئے صف بندی

Jun 09, 2024 | 14:02:PM
خیبرپختونخوا میں حکومت مخالف مضبوط اپوزیشن اتحاد کیلئے صف بندی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حاشر احسن)خیبر پختونخوا میں حکومت مخالف مضبوط اپوزیشن اتحاد کیلئے صف بندی کی جانے لگی۔

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی سابق وزیر اعلی و چیئرمین پی ٹی آئی پی محمود خان سے ملاقات ہوئی،خیبرپختونخوا کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

ذرائع کے مطابق فیصل کریم کنڈی نے صوبے میں پی ٹی آئی کو ٹف ٹائم دینے کیلئے نئے اتحاد کے قیام پر زور دیا، گورنر خیبر پختونخوا نے محمود خان کو مرکزی قیادت سے ملاقاتیں کرانے کی بھی یقین دہانی کرائی۔

یہ بھی پڑھیں:لیسکوکاتمام صارفین کیلئےتھری فیزمیٹرزپرپابندی لگانےکافیصلہ

واضح رہے کہ پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کے سربراہ محمود خان سے گزشتہ روز وفاقی وزیر امیر مقام نے بھی ملاقات کی تھی، مسلم لیگ (ن) کی جانب سے بھی پی ٹی آئی پی کو اتحاد میں شمولیت کی آفر کی گئی تھی،محمود خان نے مشاورت کا وقت مانگا تھا.