کورونا ویکسی نیشن نہ کرانے والوں کی موبائل سم بلاک کرنے کی تجویز

Jun 09, 2021 | 22:22:PM
کورونا ویکسی نیشن نہ کرانے والوں کی موبائل سم بلاک کرنے کی تجویز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پنجاب حکومت نے لازمی ویکسی نیشن کے سلسلہ میں پابندیوں سے متعلق تجاویز تیارکرلیں۔ تجاویز صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں کوروناکی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس کے دوران پیش کی گئیں۔
 اجلاس میں چیف سیکرٹری پنجاب،ایڈیشنل چیف سیکرٹری،ڈی جی پی آر،محکمہ صحت کے سیکرٹریز اور اعلی سول وعسکری قیادت نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران کوروناکے پھیلاؤ کوروکنے،ویکسی نیشن سنٹرزکی تعدادکوبڑھانے،سرکاری ہسپتالوں میں طبی سہولیات میں اضافہ ودیگر اقدامات کا جائزہ لیاگیا۔ سیکرٹریز صحت سارہ اسلم اوربیرسٹر نبیل اعوان نے وزیر صحت اور چیف سیکرٹری کوصوبہ بھرمیں کوروناکے تدارک کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔
 ویکسی نیشن نہ کروانے والے افراد کا شاپنگ مالز،ریسٹورنٹس،پارکس اور سرکاری دفاترمیں داخلہ بندکرنے کی تجویزپرغورکیاگیا، ویکسی نیشن نہ کروانے والے افرادکا موبائل سم کارڈ بلاک کرنے کی تجویزپربھی غورکیاگیا۔
ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہاکہ لوگوں کی صحت اور زندگیوں کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔کوروناوبا سے چھٹکارہ ویکسی نیشن کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ کوروناپرقابوپانے کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں گے۔وزیر صحت پنجاب نے کہاکہ این سی اوسی کی گائیڈلائنزکے مطابق صوبہ بھرمیں ویکسی نیشن کے ہدف کو ہرصورت پوراکیاجائے گا۔آبادی کے لحاظ سے ہر ضلع کیلئے روزانہ ویکسی نیشن کا ہدف مقررکردیاگیاہے۔
چیف سیکرٹری پنجاب نے کہاکہ ویکسی نیشن کے اہداف کے حوالہ سے کوتاہی برداشت نہیں۔ ویکسی نیشن سے متعلق اضلاع کی کارکردگی کا باقاعدگی سے جائزہ لیاجائے گا۔ اہداف پورانہ کرنے والے اضلاع کے افسران سے بازپرس ہوگی۔چیف سیکرٹری نے کم ویکسی نیشن والے اضلاع میں ویکسین لگانے کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت کردی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کتنے لوگوں کو کورونا ویکسین لگائی جا چکی؟ معاون خصوصی صحت کا اہم ٹوئٹ