بنوں:دھرنا دسویں روز بھی جاری، مذاکرات بے نتیجہ ختم

Jun 09, 2021 | 09:38:AM
بنوں:دھرنا دسویں روز بھی جاری، مذاکرات بے نتیجہ ختم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بنوں میں ضلعی انتظامیہ اور جانی خیل مشیران کے درمیان مذاکرات بے نتیجہ ختم ہوگئے، شدید گرمی کےباوجود دھرنا دسویں روز بھی جاری ہے ، مظاہرین نے امن کمیٹی کے مقتول رکن کی لاش کو جانی خیل تھانے کے سامنے رکھ کر بھرپور احتجاج کیا ۔

تفصیلات کے مطابق بنوں میں مظاہرین نے امن کمیٹی رکن کی ٹارگٹ کلنگ میں قتل ہونے پر لاش کو جانی خیل تھانے کے سامنے رکھ کر احتجاج کیا ۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ  وزیر اعلی خیبرپختونخوا نے جو 8 نکاتی معاہدہ کیا تھا اس پر عمل درآمد کیا جائے۔

دھرنا میں علاقائی سکولوں کے بچے بھی شریک ہے،پولیس نے دھرنا روکنے کے لئے جانی خیل جانی والے تمام راستے کو کنٹینرز لگا کر بند کردئیے۔ایمرجنسی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے پولیو کمپین کوبھی ملتوی کردیا گیا۔ جگہ جگہ پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری تعینات کردی گئیں۔

 سیاسی اور مذہبی رہنماؤں کو بھی دھرنا میں شرکت سے روکنے کا سلسلہ جاری ہے،اج جانی خیل دھرنے میں اے این پی کے صوبائی صدر ایمل والی خان نے بھی شرکت کا اعلان کر رکھا ہے۔عوامی نیشنل پارٹی بنوں کی اج ایمل والی کی قیادت میں بڑی ریلی کی شکل میں دھرنے میں شرکت متوقع ہے۔
 یہ بھی پڑھیں:  ’ ارطغرل غازی‘ میں اصلحان خاتون کا رول کرنے والی اداکارہ ٹرین حادثہ پر غمزدہ