آبنائے ہرمز  بند کرنے کی کوشش کی تو  فوجی کارروائی کریں گے:جے ڈی وینس کی دھمکی

Jul 09, 2026 | 08:29:AM
 آبنائے ہرمز  بند کرنے کی کوشش کی تو  فوجی کارروائی کریں گے:جے ڈی وینس کی دھمکی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اس نے آبنائے ہرمز کو بند کرنے کی کوشش کی تو امریکہ فوجی کارروائی کرے گا۔
واشنگٹن ڈی سی میں نیوز بریفنگ کے دوران جے ڈی وینس نے کہا اگر ایران آبنائے ہرمز کو بند کرنے کی کوشش کرتا ہے تو امریکی فوج کی جانب سے اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے واضح طور پر یہ مؤقف اختیار کیا ہے کہ اگر ایران بحری جہازوں پر حملے بند کر دے تو ہم اپنی ناکہ بندی ختم کر دیں گے لیکن اگر وہ جہازوں کو نشانہ بناتا رہا تو ہم بھرپور جوابی کارروائی کریں گے۔

امریکی نائب صدر نے کہا کہ ایران کے پاس دو راستے ہیں، یا تو وہ اس معاہدے کی پاسداری کرتے ہوئے بحری راستہ کھلا رکھے اور جہازوں پر حملے بند کر دے، یا پھر اسے گزشتہ رات کی طرح مسلسل امریکی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں:امریکہ کے مسلسل دوسرے روز ایران پر حملے ، ائیرپورٹ پر تباہی، فائر فائٹر جاں بحق

جے ڈی وینس نے مزید کہا کہ یہ سلسلہ اس وقت تک جاری رہے گا جب تک ایران اس اہم بحری گزرگاہ کو کھول نہیں دیتا اور جہازوں پر حملے بند نہیں کر دیتا۔