جہلم ، جی ٹی روڈ پر واقع ہوٹل میں دھماکا، ملبے تلے دب کا 5 افراد جاں بحق

Jul 09, 2023 | 10:50:AM
Jhelum, GT Road, hotel, explosion, building destroyed, 24News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عامر کیانی)پنجاب کے مشہور شہر جہلم  میں جی ٹی روڈ پر واقع بڑے ہوٹل میں سلنڈر دھماکے سے عمارت منہدم ہو گئی، ملبے سے اب تک 5 لاشیں نکالی جا چکیں۔ 

تفصیلات کے مطابق ہوٹل میں دھماکے سے دوبالائی منزل گر گئی ہیں، ملبے تلے 20 سے زائد افراد دب گئے ، ریسکیور ذرائع کے مطابق اب تک 5 لاشیں اور 15 زخمیوں کو نکالا جا چکا ہے جبکہ 25 سے زائد افراد کے ملبے تلے دبنے کی اطلاع ہے ، زخمیوں  اور لاشوں کو سول ہسپتال منتقل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:مادر ملت فاطمہ جناح کی 56ویں برسی آ ج منائی جا رہی ہے