سینئر مینجمنٹ کورس کیلئے گریڈ 19 کے نامزد افسران کی فہرست میں تیسری مرتبہ ردوبدل

Jan 09, 2026 | 22:21:PM
سینئر مینجمنٹ کورس کیلئے گریڈ 19 کے نامزد افسران کی فہرست میں تیسری مرتبہ ردوبدل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بابر شہزاد تُرک)وفاقی و صوبائی بیوروکریسی میں گریڈ 19 سے 20 میں ترقی کیلئے لازمی قرار دیئے گئے سینئر مینجمنٹ کورس کے ضمن میں 39ویں سینئر مینجمنٹ کورس کیلئے گریڈ 19 کے نامزد افسران کی فہرست میں تیسری مرتبہ ردوبدل کیا گیا ہے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے مطابق 5 افسران کی نامزدگی منسوخ، 18 کی اضافی نامزدگی جبکہ 9 افسران کے تربیتی اسٹیشنز تبدیل کیے گئے ہیں۔

 افسران کی منسوخ کی گئی نامزدگیوں میں پولیس سروس کے ایس ایس پی جعفرآباد کامران نواز پنجوتھا، کسٹمز سروس کے ڈائریکٹر (آپریشنز) آئی پی آر ای (نارتھ) خیال محمد، پاکستان آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سروس کی ثناء عمر، ڈی جی ایم ای آر سی وزارت تعلیم بلوچستان ذوالفقار جتوئی اور چیف پروگرام مینیجر ریفارم سپورٹ یونٹ سندھ جنید حمید سموں شامل ہیں جبکہ افسران کی اضافی نامزدگیوں کی تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر خانیوال سلمیٰ سلیمان، اے آئی جی ڈسپلن سی پی او پنجاب رانا طاہر رحمان، سیکرٹری ایف بی آر (ہیڈ کوارٹرز) محمد ابراہیم، پوسٹ ماسٹر جنرل (ایڈمن) سدرن پنجاب سرکل ملتان سیف اللہ، ڈائریکٹر ایڈمن ورکرز ویلفیئر فنڈ سعود الرحمان، ڈائریکٹر لیگل ورکرز ویلفیئر فنڈ فیصل طارق، ڈائریکٹر ڈی پی ادارہ شماریات محمد احتشام، ایڈیشنل ڈائریکٹر (انویسٹی گیشن) ایف آئی اے امیر نواز، ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ لائیو اسٹاک بلوچستان محمد نعیم بازئی اور ایڈیشنل ڈائریکٹر میڈیکل اسٹور ڈیپو بلوچستان ڈاکٹر محمد اسماعیل، ڈائریکٹر ٹی ڈیپ سیالکوٹ امیرہ پرویز، وزارت تجارت میں تقرری کے منتظر زاہد حسین عباسی، ڈائریکٹر ٹو چیف الیکشن کمشنر خورشید عالم، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (ایم سی او) ای سی پی نذر عباس، ڈی جی او ایم آپریشنز بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام فواد نواز کیانی، ایڈیشنل ڈائریکٹر انویسٹی گیشن ایف آئی اے بلوچستان سعید احمد میمن، سی ڈی اے ایگزیکٹو کیڈر کے عطاء اللہ اور ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب خیبر پختونخوا داؤد خان بھی شامل ہیں، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے اس حوالے سے ریکٹر نیشنل اسکول آف پبلک پالیسی کو باضابطہ مراسلہ ارسال کر دیا ہے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے مطابق سینئر مینجمنٹ کورس 19 جنوری سے 8 مئی 2026 تک جاری رہے گا جبکہ تمام نامزد افسران کو 16 جنوری 2026 تک متعلقہ نیپا میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: