وفاقی آئینی عدالت کا پرائیویٹ اداروں کے ملازمین کو اولڈ ایج پنشن دینے کا حکم

Jan 09, 2026 | 19:35:PM
وفاقی آئینی عدالت کا پرائیویٹ اداروں کے ملازمین کو اولڈ ایج پنشن دینے کا حکم
کیپشن: چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت جسٹس امین الدین خان،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وفاقی آئینی عدالت نے پرائیویٹ اداروں کے ملازمین کو اولڈ ایج پنشن دینے کا حکم دیا ہے۔ 

وفاقی آئینی عدالت نے ای او بی آئی کی جانب سے دائر تمام اپیلیں خارج کرتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ کے 2024 اور 2025 کے فیصلے برقرار رکھا اور ای او بی آئی کو تمام درخواست گزاروں کو ماہانہ اولڈ ایج پنشن دینے کا حکم دیا۔

چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے فیصلہ دیا اور جسٹس حسن اظہر رضوی نے تحریری فیصلہ جاری کیا۔ 

وفاقی آئینی عدالت نے کہا کہ سروس کے چھ ماہ یا زائد عرصے کو پورا ایک سال تصور کیا جائے گا۔ وفاقی آئینی عدالت نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے درست ہیں، مداخلت کی کوئی گنجائش نہیں، شیڈول کو قانون کا لازمی حصہ قرار دیا۔

آئینی عدالت نے کہا کہ ای او بی آئی کی 2022 کا سرکلر پنشن کے حق کو متاثر نہیں کر سکتا، فلاحی قانون کی سخت تشریح سے پنشن سے محروم کرنا ناانصافی ہے۔ 

وفاقی آئینی عدالت نے کہا کہ ساڑھے 14 سال سے زائد سروس 15 سال کی سروس تصور ہوں گی، پنشن کے معاملے میں راؤنڈنگ آف کا اصول لاگو ہوگا۔
 یہ بھی پڑھیں:پاکستان کے تینوں کھلاڑی اہم ایونٹ سے باہر ہو گئے