پرائمری سکولوں میں 10 دن کی چھٹی ! بڑا مطالبہ سامنے آگیا

Jan 09, 2026 | 17:36:PM
پرائمری سکولوں میں 10 دن کی چھٹی ! بڑا مطالبہ سامنے آگیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پرائمری طلبا کی چھٹیوں میں مزید 10 دن کے اضافے کا مطالبہ سامنے آگیا، اضافی چھٹیوں سے بچوں کو نمونیا اور دیگر موسمی بیماریوں سے بچاؤ ممکن ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب ٹیچرز یونین نے پرائمری اسکولوں کے طلبہ کی موسم سرما کی چھٹیوں میں توسیع کا مطالبہ کردیا،یونین نے کہا کہ سخت موسم کے پیش نظر طلبہ کو مزید 10 دن کی چھٹی دینا ضروری ہے۔

رانا لیاقت علی نے کہا کہ وزیر تعلیم اور سیکرٹری تعلیم کو تعطیلات کے شیڈول پر نظرثانی کرنی چاہیے، اضافی چھٹیوں سے بچوں کو نمونیا اور دیگر موسمی بیماریوں سے بچاؤ ممکن ہو گا۔

 اس سے قبل وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے سکولوں اور کالجز کی چھٹیوں میں اضافے کی افواہوں کی سختی سے تردید کی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام تعلیمی ادارے اعلان کردہ شیڈول کے مطابق 12 جنوری سے ہی کھلیں گے۔

 یہ بھی پڑھیں:  پیپلز پارٹی نے وعدےکےمطابق خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ کو کراچی آنے پر سرکاری پروٹوکول دے دیا