صنعتوں کیلئے اتوار کو گیس کی فراہمی بند کرنے کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( 24نیوز )سوئی سدرن گیس نے صنعتوں کیلئے بروز اتوار گیس فراہمی بند کرنے کا اعلان کردیا۔
ترجمان کے مطابق سردی بڑھنےسےسسٹم میں لائن پیک اورپریشرڈراپ ہوا ہے 11جنوری کی صبح 8سے پیر کی صبح 8بجے تک گیس بندرہے گی۔
یہ بھی پڑھیں:’’حالات مزید خراب ‘‘طاقتور ملک نے امریکہ کو خبردار کر دیا
بیان کے مطابق گھریلو اور کمرشل صارفین قانون کے مطابق پہلی ترجیح ہیں۔
سوئی سدرن نے پچھلے اتوار بھی صنعتوں کو پورا دن گیس فراہم نہیں کی تھی، گھریلو اور کمرشل صارفین کو پہلے ہی رات9:30سے صبح 6 بجے تک گیس فراہم نہیں کی جاتی۔