جوا پروموشن کیس، ڈکی بھائی ، اہلیہ پر فرد جرم عائد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)لاہور کی مقامی عدالت نے یوٹیوبر ڈکی بھائی اور ان کی اہلیہ عروب جتوئی سمیت دیگر ملزمان پر فردِ جرم عائد کر دی ہے۔
ضلع کچہری لاہور میں جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو کی عدالت میں یوٹیوبر سعد الرحمٰن عرف ڈکی بھائی سمیت دیگر کے خلاف جوئے کی پرموشن کے کیس کی سماعت ہوئی جس میں ملزمان پیش ہوئے۔
عدالت میں سعد الرحمٰن عرف ڈکی بھائی سمیت دیگر ملزمان نے صحتِ جرم سے انکار کر دیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے مقدمے کے گواہوں کو 23 فروری کو طلب کر لیا۔
واضح رہے کہ این سی سی آئی اے نے ڈکی بھائی سمیت دیگر کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے، جس میں ملزمان پر آن لائن جوا ویب سائٹس کی تشہیر کا الزام ہے۔