ن لیگ کیساتھ ہاتھ ہو گیا، اب نواز شریف کو کیا کرنا چاہیے؟ سینئر صحافی کا زبردست مشورہ

Feb 09, 2024 | 03:08:AM
ن لیگ کیساتھ ہاتھ ہو گیا، اب نواز شریف کو کیا کرنا چاہیے؟ سینئر صحافی کا زبردست مشورہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )سینئر صحافی ابصار عالم نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کیساتھ ہاتھ ہو گیا، اس کے ساتھ ہی  انہوں نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو دلچسپ مشورہ بھی دے ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی سائیٹ ٹویٹڑ پر پیغام جاری کرتے ہوئے  سینئر صحافی ابصار عالم نے انکشاف کیا کہ  ن لیگ کیساتھ ہاتھ ہو گیا، اس کے بعد انہوں نے ایک اور  ٹویٹ کیا اور مشورہ دیا کہ ’’میاں نواز شریف کو اب اپوزیشن میں بیٹھنے کے فیصلے کا اعلان کرنا چاہئے‘‘ ۔

خیال رہے کہ اب تک کےغیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق نواز شریف کے آبائی حلقہ این اے130 سے پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ آزاد امیدواریاسمین راشد  17918ووٹ لے کر آگے ہیں،ن لیگ کے قائد میاں محمد نواز شریف12146ووٹ لےکر پیچھے ہیں۔دوسری جانب  لاہور میں قائم مسلم لیگ (ن) کے الیکشن ہیڈ کوارٹر زسے شہباز شریف کے بعد نوازشریف اور مریم نواز بھی اٹھ کر چلے گئے ہیں جبکہ صحافیوں سے کہا گیا جیسے رزلٹ  آ رہے ہیں، صبح ہی معاملات دیکھیں گے، آپ بھی چلے جائیں۔