پی ایس 18 گھوٹکی، پیپلز پارٹی کو جھٹکا، اوباڑو کی نشست پر شکست

Feb 09, 2024 | 02:35:AM
پی ایس 18 گھوٹکی، پیپلز پارٹی کو جھٹکا، اوباڑو کی نشست پر شکست
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سندھ میں صوبائی اسمبلی کے حلقے پی ایس 18 گھوٹکی میں پاکستان پیپلز پارٹی اوباڑو کی نشست ہار گئی۔

حلقے کے تمام 188 پولنگ اسٹیشنز سے موصول ہونیوالے غیرسرکاری غیرحتمی نتائج کے مطابق آزاد امیدوار جام مہتاب ڈہر نے 57 ہزار 1 ووٹ حاصل کرکے میدان مار لیا۔

اس حلقے سے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار سردار شہریار شر 52 ہزار 8 سو 99 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔