کورونا پی سی آر ٹیسٹ کا متبادل تیار۔۔منٹوں میں رپورٹ آپ کے ہاتھ میں

Feb 09, 2022 | 22:01:PM
پی سی آر۔کورونا۔لیب ٹیسٹ۔پولیمرز چین ری ایکشن۔نتائج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک )چینی سائنس دانوں نے کوروناوائرس کا ایک نیا ٹیسٹ تیار کیا ہے جو پی سی آر لیب ٹیسٹ کی طرح بالکل درست اور ٹھیک نتائج کا حامل ہے اور صرف چارمنٹ کے اندرنتائج دیتا ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق کووڈ19کی تشخیص کے لئے اس وقت پولیمرز چین ری ایکشن (پی سی آر)ٹیسٹ کووسیع پیمانے پراستعمال کیا جارہا ہے اور اس کو سب سے زیادہ درست اور حساس سمجھا جاتا ہے، لیکن اس کے نتیجے میں عام طور پر کئی گھنٹے لگ جاتے ہیں۔اس وقت بعض ممالک کو ٹیسٹوں کی بڑی تعداد کے پیش نظرجانچ اور نتائج میں تاخیرکا سامنا کرنا پڑرہا ہے اور یہ کورونا وائرس کے انتہائی متعدی اومیکرون متغیرکے دھماکاخیزپھیلاﺅ کی وجہ سے ہواہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اب شنگھائی کی فوڈان یونیورسٹی کے محققین کا کہنا تھاکہ انھوں نے اس مسئلہ کا حل دریافت کر لیاہے۔ٹیم نے کہا کہ ان کا تیار کردہ سنسروقت لینے والے کووڈ19کے لیب ٹیسٹ کی ضرورت کو کم کرسکتا ہے۔ یہ صواب سے جینیاتی مواد کا تجزیہ کرنے کے لئے مائیکروالیکٹرانکس کا استعمال کرتا ہے،ٹیم نے کووِڈ19پیتھوجین کے سرکاری نام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے ایک مربوط اورمنقولہ پروٹوٹائپ ڈیوائس میں سارس کووی2کا پتا لگانے کے لیے الیکٹرو مکینیکل بائیو سنسر کا اطلاق کیا اوراس نے چار منٹ سے بھی کم وقت میں وائرس آر این اے کا پتا لگایا ہے۔
محققین نے کہا کہ ان کا طریقہ رفتار، آپریشن میں آسانی، اعلیٰ حساسیت اور منقولہ فراہم کرتا ہے۔انہوں نے اپنے کیس میں شنگھائی میں 33افراد کے نمونے لئے ہیں۔یہ تمام افراد کورونا وائرس سے متاثر تھے اور ان کے پی سی آر ٹیسٹ متوازی طورپرکئے گئے تھے۔مضمون کے مطابق ان کے طریق کارکے نتائج پی سی آر ٹیسٹ کے ساتھ مکمل مطابقت رکھتے تھے۔ان کے مطالعے میں 54 نمونوں پر نئے طریق کار کی جانچ شامل تھی۔ان میں بخار میں مبتلا افراد،انفلوئنزا کے شکار افراد مگرکرونا وائرس سے غیرمتاثرہ اور صحت مند رضاکار شامل تھے۔ٹیم نے کہا کہ ان کیسوں سے کوئی غلط مثبت بات سامنے نہیں آئی۔فوڈان کے محققین کا کہنا تھا کہ ایک بار تیارہونے کے بعد ان کی جانچ کاآلہ ہوائی اڈوں، صحت کی سہولیات اور گھروں سمیت مختلف حالات میں فوری جانچ کے لئے استعمال کیا جا سکے گا۔اس وقت زیراستعمال پی سی آرٹیسٹوں کا عمل نہ صرف سست رفتار ہے بلکہ ان کے لئے لیب انفراسٹرکچر کی بھی ضرورت ہوتی ہے جس سے ہر روز نمٹائے جانے والے کیسوں کی تعداد کم ہوجاتی ہے۔اگرچہ اب دنیا کے بہت سے حصوں میں تیزی سے تشخیصی ٹیسٹ دستیاب ہو چکے ہیں، لیکن یہ عام طورپرکم درست ہوتے ہیں۔واضح رہے کہ چین کروناوائرس کی ٹیسٹ کٹس بنانے والے دنیا کے بڑے تیارکنندگان میں سے ایک ہے۔محکمہ کسٹمز کے اعداد وشمار کے مطابق چین نے دسمبرمیں 1.6 ارب ڈالر مالیت کی ٹیسٹ کٹس برآمد کی تھیں اور یہ برآمدات اس سے گذشتہ ماہ کے مقابلے میں 144 فی صد زیادہ تھیں۔
یہ بھی پڑھیں۔حریم شاہ حاضر ہو۔۔۔ٹک ٹاک سٹار کو ایف بی آر کی طرف سے بلاوا آگیا