مدارس کے خلاف مسلسل سازشوں کو نا کا م بنا ئیں گے ،سرا ج الحق 

Feb 09, 2021 | 17:43:PM
 مدارس کے خلاف مسلسل سازشوں کو نا کا م بنا ئیں گے ،سرا ج الحق 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )جماعت اسلا می  پاکستان کے مرکزی امیر سنیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ  پاکستان میں مدارس کے خلاف مسلسل سازشیں کی جارہی ہیں ۔دہشت گردی کے اڈے ثابت کرنے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے۔
 تفصیلا ت کے مطا بق سرا ج الحق نے تیمرگرہ میں تفہیم القرآن میں سالانہ دستار بندی کے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام دشمن عناصر کبھی بھی مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہونگے اور جماعت اسلامی ان سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ مدینہ کی ریاست کے دعویداروں نے ملک کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا ہے۔ ہر طرف مہنگائی اور بیروزگاری سے تنگ عوام فاقوں اور خودکشیوں پر مجبورہیں ۔انہوں نے کہا کہ سوشلزم اورکمیونزم کا فلسفہ ناکام ہوچکا ہے اور ان مسائل کا حل صرف قرآن اور اسلامی نظام میں ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سوا سات کروڑ عوام غربت کا شکار ،85 فیصد عوام گندہ پانی پینے پر مجبور جبکہ33 فیصد عوام ڈپریشن کا شکار ہیں جبکہ ہمارے حکمران عیاشیوں میں مصروف ہیں اور انہیں عوام کے دکھ درد کا کوئی احساس نہیں۔