پنجاب حکومت کا فیصل واوڈا کو بڑا سرپرائز

Dec 09, 2022 | 14:37:PM
وزیر آباد میں تحریک انصاف کے آزادی مارچ پر حملے کے معاملے پر فیصل واوڈا کو بلاوا آگیا۔ پنجاب حکومت نے فیصل واوڈا کو شامل تفتیش کرتے ہوئے پیش ہونے کی ہدایت کر دی
کیپشن: فیصل واوڈا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) وزیر آباد میں تحریک انصاف کے آزادی مارچ پر حملے کے معاملے پر فیصل واوڈا کو بلاوا آگیا۔ پنجاب حکومت نے فیصل واوڈا کو شامل تفتیش کرتے ہوئے پیش ہونے کی ہدایت کر دی۔

پنجاب حکومت کی بنائی ہوئی جے آئی ٹی نے فیصل واوڈا کو کل ریکارڈ سمیت پیش ہونے کی ہدایت کر دی۔ جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے سانحہ وزیر آباد سے متعلق تفتیش میں فیصل واوڈا کو طلب کیا ہے۔

فیصل واوڈا نے آزادی مارچ میں خون خرابہ ہونے سے متعلق بیان دیا تھا۔ فیصل واڈا کو تمام دستاویزات، قومی شناختی کارڈ کے ساتھ پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ یاسمین راشد، حماد اظہر، فیصل جاوید، عمران اسماعیل، عمر سرفراز چیمہ، فیصل جاوید سمیت 35 افراد کو طلب کر لیا گیا۔