بھارت کی فالس فلیگ آپریشن کی تیاریاں،پاک فوج ہائی الرٹ

Dec 09, 2020 | 13:44:PM
بھارت کی فالس فلیگ آپریشن کی تیاریاں،پاک فوج ہائی الرٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کسان احتجاج اور خالصتان تحریک سے پریشان بھارت نےعالمی توجہ ہٹانے کیلئے ایک اور فالس فلیگ آپریشن کی تیاریاں شروع کردی ہیں،پاک فوج نے بھارتی ارادوں کو بروقت بھانپتے ہوئےسرحد پر اپنے جوانوں کو ہائی الرٹ کردیا۔

ہندوستان ایک بار پھر خطے کا امن داؤ پر لگانے کو تیار۔سکھوں کے ہاتھوں احتجاج سے تنگ مودی حکومت پر دن بدن دباؤ بڑھتا جارہا ہے۔ لداخ اور دو کلم میں ہزیمت اٹھانے کے بعد بھارت  میں اس وقت اندورنی و بیرونی دباؤ شدت اختیار کرچکا ہے۔ اس کے علاوہ  سکھوں کے  ملک گیر احتجاج اور خالصتان تحریک کی کامیابی نے بھارت کی نیندیں حرام کردی ہیں۔

بھارت نے ان تمام تر صورتحال سے نکلنے اور دنیا کی توجہ ہٹانے کیلئے پلوامہ طرز پر ڈرامہ رچانے کیلئے تیاریاں شروع کردی ہیں جسے   پاک فوج نے بروقت بھانپ لیا ہے۔مصدقہ ذرائع کے مطابق  ہندوستان  ایل او سی، ورکنگ باؤنڈری پر کسی ایکشن کی تیاری میں مصروف ہے، جس کے لئے بارڈر ایکشن یا سرجیکل اسٹرائیک کا سہارا لیا جاسکتا ہے۔پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے بھارتی سازشوں کابروقت پتہ لگا لیا ہے جس کے بعد مسلح افواج کوکسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 2016میں پاکستان میں ناکام سر جیکل اسٹرائیکس کا دعویٰ کیاتھا جس کے بعد 26فروری2019کو بھی ایسےہی ایک اور ناکام آپریشن کا ڈھونگ رچایا تھا جس پر اسےعالمی سطح پر ہزیمت اٹھانی پڑی تھی۔