ہمیشہ کی طرح پاکستانی نوجوان ہلالی پرچم بلند رکھے ہوئے ہیں

Dec 09, 2020 | 11:37:AM
ہمیشہ کی طرح پاکستانی نوجوان ہلالی پرچم بلند رکھے ہوئے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستانی پائلٹ آسٹریلیا میں اعزازی شمشیر جتینے والے پہلے بین الاقوامی ٹرینی آفیسرہیں،پاکستان ائیر فورس کے پائلٹ آفیسر عبد اللہ یونس نے آسٹریلیا میں انٹرنیشنل ٹرینی کی اعزازی شمشیر اپنے نام کر لی۔


تفصیلات کے مطابق ،پائلٹ آفیسر عبد اللہ یونس کو آسٹریلین ڈیفنس اکیڈمی میں گریجویشن کی تکمیل پر اعزازی شمشیر سے نوازا گیا۔پائلٹ آفیسر عبد اللہ یونس کو پی اے ایف اکیڈمی میں بہترین کارکردگی کی بنیاد پر آسٹریلین ڈیفنس فورس اکیڈمی کے لیے چنا گیا تھا اور آسٹریلین ڈیفنس فورس اکیڈمی میں پائلٹ آفیسر عبد اللہ یونس نے کئی پوزیشنز اور ایوارڈ اپنے نام کیے۔

اس موقع پر پائلٹ آفیسر عبداللہ یونس کا کہنا تھا کہ ہمیشہ کی طرح پاکستان کے نوجوان ملٹری آفیسر سبز پرچم بلند رکھے ہوئے ہیں۔ پائلٹ آفیسرعبد اللہ یونس کا تعلق پاکستان ائیر فورس اکیڈمی رسالپور سے ہے اور انہوں نے مری لوئر ٹوپہ میں واقع پی اے ایف کالج سے گریجویشن مکمل کر کے پاکستان ائیر فورس میں شمولیت اختیار کی تھی۔