"سوشل میڈیا پر شاہد آفریدی کے جڑواں کی دھوم"

Dec 09, 2020 | 10:58:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)سوشل میڈیا پر شاہد  آفریدی سے مشابہت رکھنے والے امریکی سٹار جینسن ایکلز کی تصاویر گردش کر رہی ہیں۔کوئی انہیں  بوم بوم سمجھ رہا ہےتو کوئی  انہیں جڑواں بھائی قرار دے رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کے مداح اپنے پسندیدہ کرکٹر کی امریکی سٹار سے مشابہت دیکھ کر حیران رہ گئے۔صارفین کی جانب شاہد آفریدی سے مشابہہ امریکی سٹار کی نشاندہی کو حیران کُن قرار دیا تو کوئی انہیں شاہد آفریدی ہی سمجھنے لگا۔

سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر زیرگردش شاہد آفریدی کے ہمشکل امریکی سٹار جینسن ایکلز کی تصویروں کو دیکھا جائے تو  ان کے ہنسنے کا انداز، چہرے کے نقوش اور ہیئر سٹائل شاہد آفریدی سے کچھ ملتا جلتا ہے۔

 شاہد آفریدی کے ایک پرستار نے کہا کہ ’ارے یہ تو اپنا لالا ہے۔‘