قابلِ قبول ویزا کے بغیر تمام افغان شہریوں کا قیام غیر قانونی ہے:محکمہ داخلہ پنجاب

Aug 09, 2026 | 11:51:AM
قابلِ قبول ویزا کے بغیر تمام افغان شہریوں کا قیام غیر قانونی ہے:محکمہ داخلہ پنجاب
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)محکمہ داخلہ پنجاب کے فارن نیشنل سیکیورٹی سیل نے کارروائیاں کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کو گرفتار کر کے ان کے وطن واپس بھیج دیا۔

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ اب تک پاکستان سے مجموعی طور پر 26 لاکھ 89 ہزار 295 افغان باشندے وطن واپس بھجوائے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب سے 1 لاکھ 40 ہزار 468 غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کو واپس بھجوایا گیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ پالیسی کے مطابق قابلِ قبول ویزا کے بغیر تمام افغان شہریوں کا قیام غیر قانونی ہے، کریک ڈاؤن کے دوران صوبے بھر میں رہائشی علاقوں اور مارکیٹس کی مکمل جانچ کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ترجمان نے کہا ہے کہ غیرقانونی مقیم افغان شہریوں کو گرفتار کر کے ہولڈنگ سینٹرز میں لایا جاتا ہے، پنجاب میں اس وقت 39 ہولڈنگ سینٹر فعال ہیں جن میں 188 افغان شہری موجود ہیں۔