بارش والے اضلاع کی انتظامیہ واسا اور ریسکیو ادارے فیلڈ میں الرٹ رہیں،عرفان علی کاٹھیا 

Aug 09, 2025 | 19:28:PM
بارش والے اضلاع کی انتظامیہ واسا اور ریسکیو ادارے فیلڈ میں الرٹ رہیں،عرفان علی کاٹھیا 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) عرفان علی کاٹھیا  ڈائریکٹر جنرل  پروانشل ڈیزسٹرار مینجمینٹ اتھارتی پنجاب نے لاہور سمیت پنجاب کے کے مختلف شہروں میں بارش  کے حوالے سے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہےکہ بارش والے اضلاع کی انتظامیہ واسا اور ریسکیو ادارے فیلڈ میں الرٹ رہیں،انہوں نے  ڈپٹی کمشنرز کو فیلڈ میں موجود رہنے کی ہدایات  بھی جاری کی ہیں۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب عرفان علی کاٹھیا  نے کہا ہے کہوزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات کے مطابق تمام متعلقہ محکمے الرٹ رہیں ۔لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مون سون بارشیں جاری ہیں۔واسا ریسکیو اور ضلعی انتظامیہ سمیت تمام متعلقہ محکمے الرٹ رہیں۔نشیبی علاقوں سے نکاسی آب کو جلد از جلد یقینی بنایا جائے۔تمام چوکنگ پوائنٹس پر مشینری سمیت عملے کی تعیناتی کو یقینی بنایا جائے۔شاہراہوں پبلک عمارتوں اور ہسپتالوں کے اطراف نکاسی آب کو یقینی بنایا جائے ۔تمام ڈسپوزل سٹیشنز کو فنگشنل رکھیں جنریٹرز وغیرہ کا بیک اپ یقینی بنایا جائے ۔
یہ بھی پڑھیں:بھارتی ایئرچیف کے آپریشن سندور سے متعلق مضحکہ خیز بیان پر پاکستان کا ردعمل آگیا