’’عمران خان لالچی اور نوسرباز ہے‘‘فیاض چوہان نے سنگین الزامات لگادیئے

Aug 09, 2025 | 18:32:PM
’’عمران خان لالچی اور نوسرباز ہے‘‘فیاض چوہان نے سنگین الزامات لگادیئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے سابق رہنما وسابق صوبائی وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے بانی پی ٹی آئی و سابق وزیر اعظم عمران خان پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہاہے کہ کرتار پور راہداری کے افتتاح پر سکھوں نے عمران خان کو سونے کا لوٹا دیا جو انہوں نے خود رکھا اور پیتل کا لوٹا قلعی کرا کے توشہ خانہ میں جمع کرا دیا۔ 
ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن کا کہنا تھا عمران خان کی کرپشن کا لیول یہ ہے کہ  فروری 2019 میں کرتار پور راہداری کے حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اس وقت کے آرمی چیف جنرل باجوہ سمیت وزیر اعظم اور کئی شخصیات نے شرکت کی۔ 

سکھوں نے عمران خان کو سونےکا ایک لوٹا دیا،ان کا کہنا ہےتھا کہ عمران خان اتنا بڑا دھوکے باز ہے ، لالچی ہے کہ یہ لوٹا اپنے پاس رکھا جبکہ پیتل کا لوٹا قلعی کرا کے توشہ خانہ میں جمع کرا دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے وہ لوٹا خود رکھ لیا،پنڈی کے صرافہ بازار سے پیتل کا لوٹا قلعی کرا کے توشہ خانہ میں جمع کرا دیا۔

فیاض الحسن نے مزید الزامات لگاتے ہوئے کہا کہ ملائیشیا سے آئیں پرچ پیالیاں بھی پنڈی کےراجہ بازار میں بیچیں۔ 

انہوں نے عمران خان کو نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ عمران خان کہتا ہے کہ میں نے دنیا دیکھے ہے ، عزت وقار اور شہرت دیکھی ہے لیہکن دراصل عمران خان ایک لالچی انسان ہے۔ 

 یہ بھی پڑھیں:  وفاقی وزیر امیر مقام نے خیبر پختونخوا میں حکومت کی تبدیلی کا اشارہ دے دیا