ٹیسٹ سیریز۔۔ویسٹ انڈیز نے پاکستان کیخلاف 17 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا

Aug 09, 2021 | 22:48:PM
ٹیسٹ سیریز۔۔ویسٹ انڈیز نے پاکستان کیخلاف 17 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے ویسٹ انڈیز کی17 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز ٹیم کی قیادت کریگ بریتھ ویٹ کریں گے جبکہ جرمین بلیک ووڈ نائب کپتان ہوں گے۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ جمعرات سے شروع ہو گا۔

دونوں  ٹیمیں جمعرات سے ٹیسٹ سیریز میں مدمقابل ہوں گی۔دو ٹیسٹ پر مشتمل سیریز  کیلئےسکواڈ میں این بونر، شمارا پروکس، رہکیم کورنوال، روسٹن چیز، جوشا ڈی سلوا، جہمر ہیملٹن، چیمار ہولڈر، شائی ہوپ، الزاری جوزف، کیل میئرز، کیرن پاؤل، کیمر روچ، جیڈن سیلز اور واریکن شامل ہیں۔

یا د رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ میچز 12 اور 20 اگست سے شروع ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:اداکا رہ غنا علی نے شو ہر کی دولت سے متعلق حقا ئق وا ضح کر دئیے