دلہن کا نکاح سے قبل ہی شادی سے انکار ۔۔آخر کیا ہوا۔۔؟

Aug 09, 2021 | 11:40:AM
 دلہن کا نکاح سے قبل ہی شادی سے انکار ۔۔آخر کیا ہوا۔۔؟
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)شادی ایک ایسا بندھن ہے جو دوانسانوں کو آپس میں جوڑتا ہے مگر بعض اوقات شادی ہوتے ہوتے رہ جاتی ہے اسی طرح کا ایک واقعہ بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر میرٹھ میں پیش آیا جہاں شہزاد نامی دولہے کی جانب سے بارات میں آئے مہمانوں نے شادی کی خوشی میں فائرنگ کی جس سے دلہن کے چچا مبینہ طور پر زخمی ہوگئے یہ صورتحال دیکھتے ہوئے 22 سالہ ارم نے شہزاد سے شادی سے ہی انکار کر دیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق  شادی سے انکار پرخوشیوں سے بھر پور تقریب میدان جنگ بن گئی، لڑکی کے گھر والے بھی تشدد پر اتر آئے اور دلہا کی گاڑی توڑ دی اور باراتیوں کو یرغمال بنا لیا،تاہم پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورتحال پر قابو پایا۔دلہن کا کہنا تھا کہ میں ایک ایسے شخص سے کیسے شادی کرلوں جو پورے خاندان کے سامنے اس طرح کا برتاؤ کر رہا ہے جب میں ان کے گھر اکیلی ہوں گی تو پتہ نہیں یہ میرے ساتھ کیسا برتاؤ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:   پولیس اہلکار کی طالبہ سے زیادتی۔۔ ویڈیو بھی بنالی۔۔پھر کیا کیا جانیے!
 دوسری جانب دلہن کے چچا کی جانب سے دلہا کے رشتے داروں کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا ہے۔

 یہ بھی پڑھیںمہنگا ترین لباس۔۔ڈانسر گرل نورا فتیحی دیسی لک میں۔۔ویڈیو وائرل