پولیس اہلکار کی طالبہ سے زیادتی۔۔ ویڈیو بھی بنالی۔۔پھر کیا کیا جانیے!

Aug 09, 2021 | 11:08:AM
  پولیس اہلکار کی طالبہ سے زیادتی۔۔ ویڈیو بھی بنالی۔۔پھر کیا کیا جانیے!
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)آزادکشمیر میں ویمن یونیورسٹی باغ کی طالبہ سے  زیادتی اور ویڈیو بناکر بلیک میل کرنے کے الزام میں پولیس اہلکار کو گرفتار کرکےمقدمہ درج کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق  پولیس اہلکار نے طالبہ سے دستاویزات بنوانےکا جھانسہ دے کر تعلقات استوارکئے۔ متاثرہ طالبہ نے الزام لگایا کہ پولیس اہلکار نے اس کے ساتھ زیادتی کی اور ویڈیو بھی بنائی، پولیس اہلکار دیگر لڑکیوں کو بھی بلیک میل کرتا رہا ہے۔ایس پی باغ مرزا زاہد حسین کے مطابق گرفتار ملزم کو معطل کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیاہے۔طالبہ نے  تھانے میں جا کر درخواست دی جس میں متاثرہ لڑکی نے موقف اختیار کیا کہ پولیس اہلکار 6 ماہ سے اسے بلیک میل کر رہا ہے،نوٹس لے کر انصاف فراہم کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیںمہنگا ترین لباس۔۔ڈانسر گرل نورا فتیحی دیسی لک میں۔۔ویڈیو وائرل