نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ 

 لبنان میں جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پراظہار تشویش،قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا

Apr 09, 2026 | 10:55:AM
 نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(انور عباس)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلیفونک رابطہ کیاہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاک سعودی وزرائے خارجہ نے لبنان میں جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر گہری تشویش کا اظہارکرتے ہوئےجنگ بندی پر مکمل عملدرآمد کو خطے میں پائیدار امن کے لیے ناگزیر قرار دیاہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق فریقین نے لبنان میں جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر گہری تشویش کا اظہارکیاہے،اسحاق ڈارنےسعودی عرب کی جانب سے پاکستان کی سفارتی کوششوں کی مسلسل حمایت پر اظہارِ تشکرکیاہے۔

 یہ بھی پڑھیں:اگر روس حملے بند کر دے تو فوری جنگ بندی کے لیے تیار ہیں:یوکرینی صدر
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیاہے۔